نماز میں نیند آنے کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , ہشام بن عروہ , عائشہ , عائشہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَرْقُدْ حَتَّی يَذْهَبَ عَنْهُ النَّوْمُ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا صَلَّی وَهُوَ نَاعِسٌ لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ
قعنبی، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو سو جائے یہاں تک کہ اس کی نیند بھر جائے کیونکہ اگر اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھے گا تو ہو سکتا ہے کہ وہ استغفار کرنا چاہے اور لگے اپنے آپ کو گالیاں دینے۔
