تہجد کی فرضیت کا منسوخ ہونا اور اس میں سہولت کا بیان
راوی: احمد بن محمد , وکیع , مسعر , سماک , ابن عباس , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي الْمَرْوَزِيَّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ سِمَاکٍ الْحَنَفِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ أَوَّلُ الْمُزَّمِّلِ کَانُوا يَقُومُونَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ حَتَّی نَزَلَ آخِرُهَا وَکَانَ بَيْنَ أَوَّلِهَا وَآخِرِهَا سَنَةٌ
احمد بن محمد، وکیع، مسعر، سماک، ابن عباس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب سورت مزمل کا ابتدائی حصہ نازل ہوا تو رات کو اتنا ہی قیام کرتے جتنا رمضان میں ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کا آخری حصہ نازل ہوا۔ اور اس کے ابتدائی و آخری حصہ کے نزول میں ایک سال کا فصل ہے
