سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1288

چاشت کی نماز کا بیان

راوی: مسدد , یزید بن زریع , جریر , عبداللہ بن شقیق , عبداللہ بن شقیق

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَی فَقَالَتْ لَا إِلَّا أَنْ يَجِيئَ مِنْ مَغِيبِهِ قُلْتُ هَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرِنُ بَيْنَ السُّورَتَيْنِ قَالَتْ مِنْ الْمُفَصَّلِ

مسدد، یزید بن زریع، جریر، عبداللہ بن شقیق، حضرت عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا نہیں مگر جب سفر سے آتے تو نماز پڑھتے۔ میں نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کئی کئی سورتیں ملا کر پڑھتے تھے؟ کہا مفصلات میں سے پڑھتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں