چاشت کی نماز کا بیان
راوی: وہب بن بقیہ , خالد بن واصل , یحیی بن عقیل , ابوالاسود دیلمی
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُقَيْلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدُّؤَلِيِّ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ أَبِي ذَرٍّ قَالَ يُصْبِحُ عَلَی کُلِّ سُلَامَی مِنْ أَحَدِکُمْ فِي کُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ فَلَهُ بِکُلِّ صَلَاةٍ صَدَقَةٌ وَصِيَامٍ صَدَقَةٌ وَحَجٍّ صَدَقَةٌ وَتَسْبِيحٍ صَدَقَةٌ وَتَکْبِيرٍ صَدَقَةٌ وَتَحْمِيدٍ صَدَقَةٌ فَعَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذِهِ الْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ ثُمَّ قَالَ يُجْزِئُ أَحَدَکُمْ مِنْ ذَلِکَ رَکْعَتَا الضُّحَی
وہب بن بقیہ، خالد بن واصل، یحیی بن عقیل، حضرت ابوالاسود ویلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضرت ابوذر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے انہوں کہا جب صبح ہوتی ہے تو تم میں سے ہر شخص کے ایک ایک پور پر صدقہ لازم ہوتا ہے (بطور شکرانہ صحت و تندرستی) پھر اس کے لئے ہر نماز کا ایک صدقہ ہے اور ہر روزہ کا ایک صدقہ ہے اور ہر حج کا ایک صدقہ ہے اور ہر تسبیح ایک صدقہ ہے اور ہر تکبیر کا ایک صدقہ ہے ہر تحمید کا صدقہ ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیک اعمال کو بیان کر کے فرمایا ان سب سے ایک چیز کافی ہے وہ چاشت کی دو رکعتیں۔
