سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1247

سنت و نفل نمازوں کے احکام اور ان کی رکعات

راوی: احمد بن حنبل , ہشیم , خالد , مسدد , یزید بن زریع , عبداللہ بن شقیق , عبداللہ بن شقیق

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ التَّطَوُّعِ فَقَالَتْ کَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا فِي بَيْتِي ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی بَيْتِي فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ وَکَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَی بَيْتِي فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ وَکَانَ يُصَلِّي بِهِمْ الْعِشَائَ ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتِي فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ وَکَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تِسْعَ رَکَعَاتٍ فِيهِنَّ الْوِتْرُ وَکَانَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا وَلَيْلًا طَوِيلًا جَالِسًا فَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَائِمٌ وَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَاعِدٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَاعِدٌ وَکَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الْفَجْرِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

احمد بن حنبل، ہشیم، خالد، مسدد، یزید بن زریع، عبداللہ بن شقیق، حضرت عبداللہ بن شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نفل نمازوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر سے پہلے میرے گھر میں چار رکعت سنت پڑھتے تھے پھر نماز کے لئے تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے پھر گھر میں آکر مزید دو رکعت پڑھتے اور جب مغرب کی نماز پڑھاتے تب پھر گھر آکر دو رکعت پڑھتے ۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھاتے پھر گھر میں آکر دو رکعت نماز پڑھتے اور کبھی رات کو نو رکعت بھی پڑھتے تھے جس میں وتر بھی شامل ہوتے تھے اور رات میں دیر تک کھڑے ہو کر تہجد پڑھتے اور کبھی دیر تک بیٹھ کر پڑھتے اور جب تہجد کھڑے ہو کر پڑھتے تو رکوع و سجود بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر پڑھتے تو رکوع و سجود بھی بیٹھ کر کرتے اور جب فجر طلوع ہوجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت پڑھتے پھر باہر تشریف لاتے اور لوگوں کو نماز فجر پڑھاتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں