دو نمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کا بیان
راوی: ابراہیم بن موسی , عیسیٰ ابن جابر
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ ابْنِ جَابِرٍ بِهَذَا الْمَعْنَی قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَائِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ حَتَّی إِذَا کَانَ عِنْدَ ذَهَابِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا
ابراہیم بن موسی، عیسیٰ ابن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی کے ہم معنی روایت کیا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو عبداللہ بن علاء نے نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب شفق غائب ہونے کو ہوئی تو اترے اور دونوں نمازوں کو جمع کیا۔
