قصر کی مسافت
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , یحیی بن یزید ہنانی نے کہا کہ میں انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَزِيدَ الْهُنَائِيِّ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ قَصْرِ الصَّلَاةِ فَقَالَ أَنَسٌ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ أَوْ ثَلَاثَةِ فَرَاسِخَ شَکَّ شُعْبَةُ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحیی بن یزید ہنانی نے کہا کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مسافت قصر کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تین میل یا تین فرسخ کی مسافت پر جاتے تو (رباعی نمازوں میں) دو رکعت پڑھتے (میل یا فرسخ میں شک شعبہ کا ہے)
