سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1196

مسافر کی نماز کا بیان

راوی: احمد بن حنبل , مسدد , خشیش , ابن اصرم , عبدالرزاق , ابن جریج , یعلی بن امیہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا خُشَيْشٌ يَعْنِي ابْنَ أَصْرَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَرَأَيْتَ إِقْصَارَ النَّاسِ الصَّلَاةَ وَإِنَّمَا قَالَ تَعَالَی إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَکُمْ الَّذِينَ کَفَرُوا فَقَدْ ذَهَبَ ذَلِکَ الْيَوْمَ فَقَالَ عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْکُمْ فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ

احمد بن حنبل، مسدد، خشیش، ابن اصرم، عبدالرزاق، ابن جریج، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ لوگ اب بھی نماز میں قصر کئے چلے جا رہے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اگر تم کو کافروں کی طرف سے فتنہ میں پڑ جانے کا خوف ہو تو قصر کرو اور اب وہ خوف کے ایام گذر چکے ہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا جو اشکال تمہیں پیش آرہا ہے وہ مجھے بھی پیش آچکا ہے اس کا اظہار میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک صدقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے پس اس صدقہ کو قبول کرو

یہ حدیث شیئر کریں