سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1176

نماز کسوف میں چار رکوع کا بیان

راوی: مومل بن ہشام , اسمعیل , ہشام , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کُسِفَتْ الشَّمْسُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِهِ فَأَطَالَ الْقِيَامَ حَتَّی جَعَلُوا يَخِرُّونَ ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَصَنَعَ نَحْوًا مِنْ ذَلِکَ فَکَانَ أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ وَأَرْبَعُ سَجَدَاتٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

مومل بن ہشام، اسماعیل، ہشام، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں شدید گرمی کے ایک دن سورج کو گہن لگا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طویل قیام کیا یہاں تک کہ لوگ (طویل قیام کی بناء پر) گرنے لگے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طویل رکوع کیا پھر رکوع کے بعد دیر تک کھڑے رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سجدے کئے اس کے بعد دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے اور اس دوسری رکعت میں بھی تقریباً ویسا ہی کیا جیسا کہ پہلی رکعت میں کیا تھا پس اس طرح کل چار رکوع اور چار سجدے ہوئے حضرت جابر نے باقی حدیث بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں