سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1168

نماز استسقاء میں رفع یدین کا بیان

راوی: حسن بن محمد , عفان , حماد , ثابت , انس

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَسْتَسْقِي هَکَذَا يَعْنِي وَمَدَّ يَدَيْهِ وَجَعَلَ بُطُونَهُمَا مِمَّا يَلِي الْأَرْضَ حَتَّی رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ

حسن بن محمد، عفان، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استسقاء میں اس طرح دعا مانگتے تھے کہ دونوں ہاتھ پھیلاتے ان کی پشت اوپر رکھتے اور ہتھیلی زمین کی طرف رکھتے یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغلوں کی سفیدی دیکھی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں