سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1159

صلوة استسقاء کے احکام

راوی: ابن سرح , ابن ابی ذئب , یونس , ابن شہاب , عباد بن تبسم

حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي فَحَوَّلَ إِلَی النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَائَهُ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَرَأَ فِيهِمَا زَادَ ابْنُ السَّرْحِ يُرِيدُ الْجَهْرَ

ابن سرح، ابن ابی ذئب، یونس، ابن شہاب، عباد بن تبسم سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے چچا ( عبداللہ بن زید) سے سنا جو کہ اصحاب رسول میں سے تھے کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش کی دعا کرنے کے لئے (عیدگاہ کی طرف) نکلے اور لوگوں کی طرف پیٹھ کر کے دعا کرتے رہے۔ سلیمان بن داؤد کی روایت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو پلٹا پھر دو رکعتیں پڑھیں ابن ابی ذئب نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں رکعتوں میں قرأت کی۔ ابن سرح نے یہ صراحت کی کہ قرأت جہراً کی۔

یہ حدیث شیئر کریں