سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1154

اگر امام کسی عذر کی بناء پر عید کے دن نماز نہ پڑھا سکے تو دوسرے دن پڑھائے

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , جعفر , بن ابی وحشیہ , ابوعمیر

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَکْبًا جَائُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ رَأَوْا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَی مُصَلَّاهُمْ

حفص بن عمر، شعبہ، جعفر، بن ابی وحشیہ، ابوعمیر نے اپنے چچاؤں سے سنا جو کہ اصحاب رسول میں سے تھے کہ چند سوار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور شہادت دی کہ کل ہم نے چاند دیکھا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ان کی شہادت تسلیم کر کے) لوگوں کو حکم دیا کہ روزہ افطار کرلیں اور کل صبح کو عیدگاہ چلنے کے لئے تیار ہو جائیں۔

Narrated AbuUmayr ibn Anas:
AbuUmayr reported on the authority of some of his paternal uncles who were Companions of the Prophet (peace_be_upon_him): Some men came riding to the Prophet (peace_be_upon_him) and testified that they had sighted the new moon the previous day. He (the Holy Prophet), therefore, commanded the people to break the fast and to go out to their place of prayer in the morning.

یہ حدیث شیئر کریں