سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1128

جمعہ کے بعد نفل نماز پڑھنے کا بیان

راوی: احمد بن یونس , زہیر , محمد بن صباح , بزار , اسمعیل , بن زکریا , سہیل ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ مَنْ کَانَ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا وَتَمَّ حَدِيثُهُ وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ إِذَا صَلَّيْتُمْ الْجُمُعَةَ فَصَلُّوا بَعْدَهَا أَرْبَعًا قَالَ فَقَالَ لِي أَبِي يَا بُنَيَّ فَإِنْ صَلَّيْتَ فِي الْمَسْجِدِ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَتَيْتَ الْمَنْزِلَ أَوْ الْبَيْتَ فَصَلِّ رَکْعَتَيْنِ

احمد بن یونس، زہیر، محمد بن صباح، بزار، اسماعیل، بن زکریا، سہیل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص نماز جمعہ کے بعد نماز پڑھنا چاہے تو چار رکعتیں پڑھے (یہ ابن صباح کی روایت تھی ابن یونس کی روایت یہ ہے کہ) جب تم جمعہ پڑھ چکو تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھو (سہیل) کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا بیٹا! اگر تو مسجد میں پڑھے تو دو رکعتیں پڑھ اور پھر گھر آکر مزید دو رکعتیں پڑھ۔

یہ حدیث شیئر کریں