جمعہ کے بعد نفل نماز پڑھنے کا بیان
راوی: محمد بن عبدالعزیز , بن ابی رزمہ , فضل بن موسی , عبدالحمید بن جعفر , یزید بن ابی حبیب , عطاء ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ الْمَرْوَزِيُّ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ إِذَا کَانَ بِمَکَّةَ فَصَلَّی الْجُمُعَةَ تَقَدَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی أَرْبَعًا وَإِذَا کَانَ بِالْمَدِينَةِ صَلَّی الْجُمُعَةَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَيْتِهِ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ فِي الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِکَ
محمد بن عبدالعزیز، بن ابی رزمہ، فضل بن موسی، عبدالحمید بن جعفر، یزید بن ابی حبیب، حضرت عطاء حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ مکہ میں ہوتے تو جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد آگے بڑھ جاتے اور چار رکعتیں پڑھتے اور جب مدینہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کر اپنے گھر چلے جاتے اور گھر میں دو رکعتیں پڑھتے مسجد میں نہ پڑھتے لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرما یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
