سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1108

خطبہ کے دوران گو ٹھ مار کر بیٹھنا

راوی: داؤد بن رشید , خالد بن حیان , سلیمان بن عبداللہ بن زبری علی بن شداد بن اوس

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ يَعْلَی بْنِ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَجَمَّعَ بِنَا فَنَظَرْتُ فَإِذَا جُلُّ مَنْ فِي الْمَسْجِدِ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ مُحْتَبِينَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ قَالَ أَبُو دَاوُد کَانَ ابْنُ عُمَرَ يَحْتَبِي وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَأَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَشُرَيْحٌ وَصَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ وَمَکْحُولٌ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ وَنُعَيْمُ بْنُ سَلَامَةَ قَالَ لَا بَأْسَ بِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَبْلُغْنِي أَنَّ أَحَدًا کَرِهَهَا إِلَّا عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ

داؤد بن رشید، خالد بن حیان، سلیمان بن عبداللہ بن زبری علی بن شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں معاویہ کے ساتھ بیت المقدس میں آیا پس انہوں نے ہمیں جمعہ پڑھایا میں نے دیکھا مسجد میں اکثر اصحاب رسول میں سے تھے میں نے ان کو خطبہ کے دوران گوٹھ مار کر بیٹھتے ہوئے دیکھا۔ ابوداؤد فرماتے ہیں کہ خطبہ کے وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اسی طرح بیٹھتے تھے اور انس بن مالک، شریح، صعصعہ بن صوحان، سعید بن المسیب، ابراہیم نخعی، مکحول، اسماعیل بن محمد بن سعد اور نعیم بن سلامہ نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ اور مجھے نہیں معلوم کہ عبادہ بن نسی کے علاوہ کسی نے اسے مکروہ جانا ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں