کمان پر ٹیک لگا کر خطبہ پڑھنا
راوی: مسدد , یحیی , سفیان , سماک , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي سِمَاکٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصْدًا وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا يَقْرَأُ آيَاتٍ مِنْ الْقُرْآنِ وَيُذَکِّرُ النَّاسَ
مسدد، یحیی، سفیان، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز اور خطبہ دونوں درمیانہ درجہ کے ہوتے تھے خطبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کی چند آیتیں پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے تھے۔
