کھڑے ہو کر خطبہ پڑھنے کا بیان
راوی: نفیلی عبداللہ بن محمد , زہیر , سماک , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ حَدَّثَکَ أَنَّهُ کَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ کَذَبَ فَقَالَ فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَکْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ
نفیلی عبداللہ بن محمد، زہیر، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے پس جو کوئی تجھ سے یہ بیان کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ پڑھتے تھے وہ جھوٹا ہے قسم اللہ کی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھی ہیں (جن میں پچاس جمعے بھی ہوں گے)۔
