منبر بنانے کا بیان
راوی: حسن بن علی , ابوعاصم , ابن ابی رواد , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَدَّنَ قَالَ لَهُ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ أَلَا أَتَّخِذُ لَکَ مِنْبَرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَجْمَعُ أَوْ يَحْمِلُ عِظَامَکَ قَالَ بَلَی فَاتَّخَذَ لَهُ مِنْبَرًا مِرْقَاتَيْنِ
حسن بن علی، ابوعاصم، ابن ابی رواد، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بدن بھاری ہو گیا تو تمیم داری نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک منبر تیار کر دوں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بوجھ برداشت کر لیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں! پس انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے دو سیڑھیوں والا ایک منبر بنا دیا۔
