آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاپوش مبارک
راوی:
وعن أنس قال : إن نعل النبي صلى الله عليه وسلم كان لها قبالان
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاپوش مبارک میں دو تسمے تھے ۔ (البخاری )
تشریح
" قبال " پاپوش کے تسمے کو کہتے ہیں جو انگلیوں کے بیچ میں ہوتا ہے، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاپوش مبارک میں دو تسمے تھے ایک انگوٹھے اور اس کے برابر والی انگلی کے درمیان رہتا تھا اور دوسرا تسمہ بیچ کی انگلی اور اس کے برابر والی انگلی جس کو عربی میں بنصر کہتے ہیں کے درمیان ہوتا تھا ۔ اس پاپوش کو اس زمانے میں اہل عرب چپل کے طور پر استعمال کرتے تھے جس کو ہمارے یہاں عام طور پر گھر میں یا مسجد وغیرہ تک جانے کے لئے پہن لیا جاتا ہے ۔
