تدفین کے بعد مردہ کو قبر سے باہر نکالنے سے متعلق
راوی: حارث بن مسکین , سفیان , عمرو , جابر
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا يَقُولُ أَتَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ بَعْدَ مَا أُدْخِلَ فِي قَبْرِهِ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَوَضَعَهُ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَنَفَثَ عَلَيْهِ مِنْ رِيقِهِ وَأَلْبَسَهُ قَمِيصَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
حارث بن مسکین، سفیان، عمرو، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عبداللہ بن ابی کے پاس پہنچے جب کہ وہ قبر میں دفن کیا جا چکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا وہ قبر سے نکالا گیا پھر اس کو اپنے گھٹنوں پر بٹھلایا اور اپنا (مبارک) تھوک ڈالا اور اپنا (مبارک) کرتہ اس کو پہنایا اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح واقف ہے کہ اس عمل سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا مقصد تھا؟
It was narrated that Jabir said: “A man was buried with my father in the same grave, and I felt restless until I brought him out and buried him on his own.” (Sahih)
