سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 1118

جمعہ المبارک کی نماز میں قرآن

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حاتم بن اسماعیل مدنی , جعفر بن محمد , محمد , عبیداللہ بن ابی رافع

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْمَدَنِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَی الْمَدِينَةِ فَخَرَجَ إِلَی مَکَّةَ فَصَلَّی بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي السَّجْدَةِ الْأُولَی وَفِي الْآخِرَةِ إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَأَدْرَکْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّکَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ کَانَ عَلِيٌّ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْکُوفَةِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، حاتم بن اسماعیل مدنی، جعفر بن محمد، محمد، حضرت عبیداللہ بن ابی رافع سے روایت ہے کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ میں اپنا قائم مقام بنایا اور مکہ کی طرف چلا گیا تو حضرت ابوہریرہ نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی اور پہلی رکعت میں سورت جمعہ اور دوسری میں سورت منافقون کی قرأت فرمائی۔ عبیداللہ کہتے ہیں میں نماز سے فارغ ہو کر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملا اور عرض کیا کہ آپ نے وہی سورتیں پڑھیں جو حضرت علی کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہی سورتیں پڑھتے سنا ۔

It was narrated that 'Ubaidullah bin Abu Rafi' said: "Marwan appointed Abu Hurairah in charge of AIMadinah, and set out for Makkah, Abu Hurairah led us in prayer on Friday, and he recited Sural AI-Jumu'ah. in the first Rakah, and in the second, 'When the hypocrites come to you." 'Ubaidullah said: "I caught up with Abu Hurairah when he finished and said to him: 'You recited two Surah that 'Ali used to recite in Kufah.' Abu Hurairah said: 'I heard the Messenger of Allah P.B.U.H reciting them:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں