چند لوگوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنا
راوی: محمد بن عبداللہ بن مبارک , وکیع , سلیمان بن مغیرة , حمید بن ہلال , ہشام بن عامر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ شَدِيدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَنْ نُقَدِّمُ قَالَ قَدِّمُوا أَکْثَرَهُمْ قُرْآنًا
محمد بن عبداللہ بن مبارک، وکیع، سلیمان بن مغیرة، حمید بن ہلال، ہشام بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جس وقت غزوہ احد کا دن ہوا تو لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم لوگ(قبر) کھود ڈالو اور اس کو وسیع کرو اور ایک قبر میں دو دو تین تین افراد کی تدفین کرو۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگ دفن کرنے میں کس کو مقدم کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کریم کا علم رکھتا ہو۔
It was narrated from Hisham bin ‘Amir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Dig graves and dig them well, and bury two or three (together), and put in first the one who knew the Qur’an most.” (Sahih)
