جس کسی پر ایک سو آدمی نماز ادا کریں
راوی: اسحق بن ابراہیم , محمد بن سواء ابوخطاب , ابوبکار حکم بن فروخ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ أَبُو الْخَطَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکَّارٍ الْحَکَمُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ صَلَّی بِنَا أَبُو الْمَلِيحِ عَلَی جَنَازَةٍ فَظَنَنَّا أَنَّهُ قَدْ کَبَّرَ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ وَلْتَحْسُنْ شَفَاعَتُکُمْ قَالَ أَبُو الْمَلِيحِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ سَلِيطٍ عَنْ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَهِيَ مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ أَخْبَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مَيِّتٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنْ النَّاسِ إِلَّا شُفِّعُوا فِيهِ فَسَأَلْتُ أَبَا الْمَلِيحِ عَنْ الْأُمَّةِ فَقَالَ أَرْبَعُونَ
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن سواء ابوخطاب، ابوبکار حکم بن فروخ سے روایت ہے کہ حضرت ابوالملیح نے ہم لوگوں کے ساتھ ایک جنازہ کی نماز پڑھائی تو ہم لوگوں کو گمان ہوا کہ وہ تکبیر کہہ چکے پھر وہ ہم لوگوں کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا تم لوگ اپنی صفوں کو قائم کرو اور تم لوگوں کی (قیامت کے دن) بہترین شفاعت ہوگی۔ حضرت ابوالملیح نے بیان کیا کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن سلیط نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ میمونہ سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس میت پر ایک امت نماز (جنازہ) پڑھے تو ان کی سفارش قبول ہوگی۔ حضرت حکم بن فروغ نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوالملیح سے دریافت کیا کہ امت کا اطلاق کتنے افراد پر ہوتا ہے؟ تو انہوں نے کہا چالیس آدمیوں پر۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever attends a funeral until the prayer is offered will have one Qirat and whoever attends until (the body) is buried will have two Qlrats.” It was said: “What are the two Qirats, Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم?” He said: “Like two great mountains.” (Sahih)
