سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 1073

جب مسافر کسی شہر میں قیام کرے تو کب تک قصر کرے ؟

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حاتم بن اسماعیل , عبد الرحمن بن حمید زہری

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَأَلْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ مَاذَا سَمِعْتَ فِي سُکْنَی مَکَّةَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَائَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا لِلْمُهَاجِرِ بَعْدَ الصَّدَرِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، حاتم بن اسماعیل، حضرت عبدالرحمن بن حمید زہری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یز ید سے دریافت کیا کہ آپ نے مکہ کی سکونت کے بارے میں کیا سنا ؟ فرمایا میں نے علاء بن حضرمی کو فرماتے سنا کہ نبی نے فرمایا مہاجر کیلئے (منیٰ سے) واپسی کے بعد تین دن تک رہنے کی اجازت ہے ۔

It was narrated that 'Abdur-Rahman bin Humaid Az-Zuhri said: "I asked Saib bin Yazid: 'What have you heard about staying in Makkah?' He said: 'I heard 'Ala' bin Hadrami say: "The Prophet P.B.U.H said: 'Three (days) for the Muhajir after departing (from Mina).' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں