نمازی کو سلام کیا جائے تو وہ کیسے جواب دے ؟
راوی: علی بن محمد طنافسی , سفیان بن عیینہ , زید بن اسلم , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ قُبَائَ يُصَلِّي فِيهِ فَجَائَتْ رِجَالٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَکَانَ مَعَهُ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ قَالَ کَانَ يُشِيرُ بِيَدِهِ
علی بن محمد طنافسی، سفیان بن عیینہ، زید بن اسلم، حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد قبا میں تشریف لے گئے آپ وہاں نماز پڑھ رہے تھے کہ انصار کے کچھ مرد آئے اور آپ کو سلام کیا تو میں نے صہیب سے پوچھا کیونکہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو جواب کیسے دیتے تھے فرمایا ہاتھ سے اشارہ کر دیتے تھے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Umar said: "The Messenger of Allah P.B.U.H came to the masjid at Quba ' and performed prayer there. Some men of the Ansar came and greeted him. I asked Suhaib, who was with him: 'How did the Messenger of Allah P.B.U.H respond to them?' He said: 'He gestured with his hand.''' (Sahih)
