انصار کی اتباع کرنے کا بیان
راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ عمرو ابوحمزہ زید بن ارقم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَتْ الْأَنْصَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لِکُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعٌ وَإِنَّا قَدْ اتَّبَعْنَاکَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا فَدَعَا بِهِ فَنَمَيْتُ ذَلِکَ إِلَی ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ قَدْ زَعَمَ ذَلِکَ زَيْدٌ
محمد بن بشار غندر شعبہ عمرو ابوحمزہ حضرت زید بن ارقم فرماتے ہیں کہ انصار نے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم) سے عرض کیا ہر نبی کے کچھ پیروکار ہوتے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے لہذا اللہ سے دعا کیجئے کہ ہمارے پیروکار ہمارے گروہ میں سے بنا دے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی عمرو کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابولیلیٰ کے سامنے بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ زید نے بعینہ ایسا کہا ہے۔
Narrated Zaid bin Al-Arqam:
The Annwar said, "O Allah's Apostle! Every prophet has his own followers and we have followed you. So will you invoke Allah to let our followers be considered from us (as Ansar too)?" So he invoked Allah accordingly.
