حج قران کا بیان۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا فَلَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ أَنَسٍ فَقَالَ إِنَّمَا أَهَلَّ بِالْحَجِّ فَرَجَعْتُ إِلَى أَنَسٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ مَا يَعُدُّونَا إِلَّا صِبْيَانًا
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا راوی کہتے ہیں میری ملاقات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے انہیں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے اس بیان کے بارے میں بتایا تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا راوی کہتے ہیں میں واپس حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے بیان سے آگاہ کیا تو وہ بولے وہ ہمیں بچہ ہی سمجھتے تھے۔
