سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1842

حج قران کا بیان۔

راوی:

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا وَعُثْمَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ الْمُتْعَةِ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا فَقَالَ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا فَقَالَ تَرَانِي أَنْهَى عَنْهُ وَتَفْعَلُهُ فَقَالَ لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ

مروان بن حکم بیان کرتے ہیں وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان کے ہمراہ مکہ اور مدینہ کے راستے میں موجود تھے حضرت عثمان نے حج تمتع سے منع کردیا جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو انہوں نے دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لیا اور بولے میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں حضرت عثمان بولے آپ نے دیکھا نہیں میں نے اس سے منع کیا ہے اور آپ یہ کررہے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا میں کسی صاحب کے کہنے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں چھوڑ سکتا۔

یہ حدیث شیئر کریں