جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دوسرا کہاں کھڑا ہو
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ثابت , انس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی أُمِّ حَرَامٍ فَأَتَوْهُ بِسَمْنٍ وَتَمْرٍ فَقَالَ رُدُّوا هَذَا فِي وِعَائِهِ وَهَذَا فِي سِقَائِهِ فَإِنِّي صَائِمٌ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا قَالَ ثَابِتٌ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ عَلَی بِسَاطٍ
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب حضرت ام حرام کے پاس آئے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھی اور کھجور پیش کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھجور کو اپنے برتن میں ڈال دو اور گھی اپنی مشک میں بھر لو کیونکہ میں روزے سے ہوں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی ام سلیم اور ام حرام بھی ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ ثابت کہتے ہیں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرش پر اپنی داہنی جانب کھڑا کیا۔
