نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
راوی: حسین بن معاذ , عبدالاعلی , حمید
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ عَنْ الرَّجُلِ يَتَکَلَّمُ بَعْدَمَا تُقَامُ الصَّلَاةُ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَعَرَضَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَحَبَسَهُ بَعْدَ مَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ
حسین بن معاذ، عبدالاعلی، حضرت حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ثابت بنانی سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص تکبیر کے بعد گفتگو کرے تو کیا ہے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے مجھ سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور تکبیر کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روکے رہا (یعنی گفتگو کرتا رہا)۔
