طاعون اور دجال سے مدینہ منورہ کا محفوظ رہنے کے بیان میں ۔
راوی: یحیی بن یحیی , مالک , نعیم بن عبداللہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أَنْقَابِ الْمَدِينَةِ مَلَائِکَةٌ لَا يَدْخُلُهَا الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ
یحیی بن یحیی، مالک، نعیم بن عبد اللہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں مدینہ میں نہ طاعون داخل ہوگا اور نہ ہی دجال۔
Abu Huraira (Allah be pleased with him) reported Allah's Messenger (may peace be upon him) as saying: There are at the approaches of Medina angels so that plague and the Dajjal shall not penetrate into it.
