مدینہ منورہ کی فضیلت اور اس میں نبی کریم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی برکت کی دعا اور اس کی حدود حرم کے بیان میں
راوی: قتیبہ بن سعید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَهُمْ فِي مِکْيَالِهِمْ وَبَارِکْ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَبَارِکْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ
قتیبہ بن سعید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ ان کے لئے ان کے پیمانے میں برکت عطاء فرما اور ان کے لئے ان کے صاع میں اور ان کے لئے ان کے مد میں بھی برکت عطا فرما۔
Anas b. Malik (Allah be pleased with him) reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Allah bless them in their measurements, bless them in their sa's and bless them in their mudd.
