حج اور عمرہ وغیرہ کی غرض سے گزرنے والوں کے لئے ذی الخلیفہ میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: محمد بن رمح بن مہاجر , لیث , قتیبہ , لیث , نافع , ابن عمر
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ الْمِصْرِيُّ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ يُنِيخُ بِالْبَطْحَائِ الَّتِي بِذِي الْحُلَيْفَةِ الَّتِي کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنِيخُ بِهَا وَيُصَلِّي بِهَا
محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ذی الخلیفہ کی وادی میں اپنا اونٹ بٹھاتے تھے جس طرح کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا اونٹ بٹھاتے تھے اور اس کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔
Nafi' reported that 'Abdullah b. Umar (Allah be pleased with them) used to halt his camel in the stony ground at Dhu'l-Hulaifa, where Allah's Messenger (may peace be upon him) used to make a halt (and pray).
