سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 363

حالت حیض میں پہنے ہوئے لباس کو دھونے کا مسئلہ

راوی: نفیلی , سفیان , ابن ابی نجیح , عطاء , عائشہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدْ کَانَ يَکُونَ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ قَدْ تُصِيبُهَا الْجَنَابَةُ ثُمَّ تَرَی فِيهِ قَطْرَةً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُهُ بَرِيقِهَا

نفیلی، سفیان، ابن ابی نجیح، عطاء، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس ایک ہی کرتا ہوتا اسی کو حالت حیض میں پہنتی اسی میں جنابت ہوتی اگر کہیں اس میں ایک آدھ قطرہ خون کا لگا ہوتا تو اس کو لعاب دہن لگا کر مل ڈالتی۔

یہ حدیث شیئر کریں