حالت حیض میں پہنے ہوئے لباس کو دھونے کا مسئلہ
راوی: محمد بن کثیر , ابراہیم بن نافع , حسن ابن مسلم , مجاہد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ يَذْکُرُ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَا کَانَ لِإِحْدَانَا إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِيضُ فِيهِ فَإِنْ أَصَابَهُ شَيْئٌ مِنْ دَمٍ بَلَّتْهُ بِرِيقِهَا ثُمَّ قَصَعَتْهُ بِرِيقِهَا
محمد بن کثیر، ابراہیم بن نافع، حسن ابن مسلم، حضرت مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ہم ازواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ہی کپڑا ہوا کرتا تھا جس کو پہنے پہنے ہمیں حیض آجاتا تھا اگر اس کپڑے میں خون (کا معمولی دھبہ) لگ جاتا تو ہم اپنے لعاب دہن سے تر کر کے اس کو (ناخن) سے کھرچ دیتی تھیں۔
