طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
راوی: عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب , افلح , قاسم بن محمد , سیدہ عائشہ
و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا نَتَخَوَّفُ أَنْ تَحِيضَ صَفِيَّةُ قَبْلَ أَنْ تُفِيضَ قَالَتْ فَجَائَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا صَفِيَّةُ قُلْنَا قَدْ أَفَاضَتْ قَالَ فَلَا إِذَنْ
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، افلح، قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ ہمیں ڈر تھا کہ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا طواف افاضہ سے پہلے حائضہ ہو جائیں گی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کیا صفیہ ہمیں روک رکھیں گی؟ ہم نے عرض کیا کہ وہ طواف افاضہ کر چکی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اب رکنا نہیں۔
'A'isha (Allah be pleased with her) reported: We feared that Safiyyah might have entered the period of menses before performing Tawaf Ifada. Allah's Messenger (may peace be upon him) came to us and said: Is Safiyyah going to detain us? Thereupon we said: She has performed Tawaf Ifada. He (the Holy Prophet) said: Then there is no detention (for us) now.
