نماز سے فارغ ہو کر کس طرف گھوما جائے؟
راوی: ابوحفص عمرو بن علی , یحیی , اعمش , عمارة , الاسود
أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يَجْعَلَنَّ أَحَدُکُمْ لِلشَّيْطَانِ مِنْ نَفْسِهِ جُزْئًا يَرَی أَنَّ حَتْمًا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ انْصِرَافِهِ عَنْ يَسَارِهِ
ابوحفص عمرو بن علی، یحیی، اعمش، عمارة، الاسود سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اپنے اوپر شیطان کا ایک حصہ نہ لگائے یعنی جو بات شروع میں لازم نہیں ہے اس کو لازم نہ کرلے۔ یہ سمجھے کہ جس وقت نماز سے فراغت ہوجائے تو دائیں جانب اٹھ کر چلے حالانکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر اوقات میں بائیں جانب اٹھ کر جاتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “Women used to pray Fajr with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and when he said the Taslimthey would leave, wrapped in their Mirts, unrecognizable because of the darkness.” (Sahih)
