جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 404

فجر کی سنتوں میں تخفیف کرنا

راوی: محمود بن غیلان , ابوعمار , ابواحمد زبیری , سفیان , ابواسحق , مجاہد , ابن عمر

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ وَأَبُو عَمَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا فَکَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّکْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ بِقُلْ يَا أَيُّهَا الْکَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَحَفْصَةَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَحْمَدَ وَالْمَعْرُوفُ عِنْدَ النَّاسِ حَدِيثُ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ وَقَدْ رَوَی عَنْ أَبِي أَحْمَدَ عَنْ إِسْرَائِيلَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا وَأَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ثِقَةٌ حَافِظٌ قَالَ سَمِعْت بُنْدَارًا يَقُولُ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ حِفْظًا مِنْ أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ وَأَبُو أَحْمَدَ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الْکُوفِيُّ الْأَسَدِيُّ

محمود بن غیلان، ابوعمار، ابواحمد زبیری، سفیان، ابواسحاق ، مجاہد، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک ماہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتا رہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی دو سنتوں میں سورت کافرون اور سورت اخلاص پڑھا کرتے تھے اس باب میں ابن مسعود انس ابوہریرہ ابن عباس حفصہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت ہے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ابن عمر کی حدیث حسن ہے اور ہم اسے بواسطہ سفیان ثوری ابواسحاق سے صرف ابواحمد کی روایت سے جانتے ہیں اور لوگوں کے نزدیک معروف یہ ہے کہ اسرائیل ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں ابواحمد سے بھی یہ حدیث بواسطہ اسرائیل روایت کی گئی ہے اور ابواحمد زبیری ثقہ اور حافظ ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے بندار سے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابواحمد زبیری سے بہتر حافظ نہیں دیکھا ان کا نام محمد بن عبداللہ بن زبیری اسدی کوفی ہے

Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that he observed the Prophet (SAW) for a month. He recited in the two raka’at before (fard in) fajr the surah at-Kafirun and al-Ikhlas.

یہ حدیث شیئر کریں