تیمم کا بیان
راوی: علی بن سہل , حجاج , شعبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي الْأَعْوَرَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَکَفَّيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ أَوْ إِلَی الذِّرَاعَيْنِ قَالَ شُعْبَةُ کَانَ سَلَمَةُ يَقُولُ الْکَفَّيْنِ وَالْوَجْهَ وَالذِّرَاعَيْنِ فَقَالَ لَهُ مَنْصُورٌ ذَاتَ يَوْمٍ انْظُرْ مَا تَقُولَ فَإِنَّهُ لَا يَذْکُرُ الذِّرَاعَيْنِ غَيْرُکَ
علی بن سہل، حجاج، حضرت شعبہ اس حدیث کو اس سند کے ساتھ یوں روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر پھونک ماری اور چہرہ پر اور ہاتھوں پر مرفقین تک یا ذراعین تک پھیر لیا شعبہ نے کہا کہ سلمہ کہا کرتی تھیں کہ کفین چہرہ اور ذراعین پر ہاتھ پھیرا تو ایک دن منصور نے ان سے کہا کہ سوچ سمجھ کر بولو کیونکہ ذراعین کو تمہارے علاوہ کوئی ذکر نہی کرتا۔
