تیمم کا بیان
راوی: محمد بن بشار , سلمہ ذر , ابن جعفر , شعبہ , المہ , عبدالرحمن بن ابزی , عمار
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ ذَرٍّ عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ فَقَالَ إِنَّمَا کَانَ يَکْفِيکَ وَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَی الْأَرْضِ ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَکَفَّيْهِ شَکَّ سَلَمَةُ وَقَالَ لَا أَدْرِي فِيهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ يَعْنِي أَوْ إِلَی الْکَفَّيْنِ
محمد بن بشار، سلمہ ذر، ابن جعفر، شعبہ، المہ، عبدالرحمن بن ابزی، حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ واقعہ اس طرح بھی مروی ہے ان کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں ایسا کرنا کافی تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ زمین پر مارا پھر اس پر پھونک مار کر اپنے چہرہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا حضرت سلمہ کو شک ہے وہ فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہنیوں تک ہاتھ پھیرا یا پہنچوں تک۔
