باب قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , ہشیم , عبد الملک , عطاء , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا نَتَمَتَّعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ فَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ نَشْتَرِکُ فِيهَا
یحیی بن یحیی، ہشیم، عبد الملک، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا کرتے تھے اور ہم ایک گائے ذبح کرتے تھے کہ جس میں سات حصہ دار شریک ہوتے تھے۔
Jaibir b. 'Abdullah (Allah be pleased with them) reported: We performed Hajj Tamattu' along with Allah's Messenger (may peace be upon him) and we slaughtered a cow on behalf of seven persons sharing in it.
