باب قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
راوی: محمد بن حاتم , محمد بن بکر , ابن جریج , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَمَرَنَا إِذَا أَحْلَلْنَا أَنْ نُهْدِيَ وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ مِنَّا فِي الْهَدِيَّةِ وَذَلِکَ حِينَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا مِنْ حَجِّهِمْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
محمد بن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ جب ہم حلال ہوں تو قربانی کریں اور ہم میں سے چند آدمی قربانی کے جانور اونٹ یا گائے میں اکٹھے ہو جائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ حکم اس وقت فرمایا جس وقت کہ وہ اپنے حج سے حلال ہوں یعنی احرام کھولیں۔
Jabir b. 'Abdullah (Allah be pleased with them), describing the Hajj of Allah's Apostle (may peace be upon him) said: He (the Holy Prophet) commanded us as we had entered into the state of Ihram to sacrifice the animals (as a rite of Hajj) and a group (of person amongst us, i. e. seven) shared in the sacrifice of one (camel or cow), and it happened at that time when he commanded them to put off Ihram for Hajj (after performing 'Umra).
