سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 314

خون حیض کو دھو نے یا غسل حیض کا طریقہ

راوی: مسدد , بن مسرہد , ابوعوانہ , ابراہیم بن مہاجر , صفیہ بنت شیبہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَکَرَتْ نِسَائَ الْأَنْصَارِ فَأَثْنَتْ عَلَيْهِنَّ وَقَالَتْ لَهُنَّ مَعْرُوفًا وَقَالَتْ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِرْصَةً مُمَسَّکَةً قَالَ مُسَدَّدٌ کَانَ أَبُو عَوَانَةَ يَقُولُ فِرْصَةً وَکَانَ أَبُو الْأَحْوَصِ يَقُولُ قَرْصَةً

مسدد بن مسرہد، ابوعوانہ، ابراہیم بن مہاجر، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انصاری عورتوں کا ذکر کیا تو ان کی تعریف کی اور فرمایا کہ ہم سب پر ان کا احسان ہے۔ ان میں سے ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور پھر مندرجہ بالا حدیث بیان کی مگر اس میں اتنا اضافہ ہے کہ فِرصہ مشک لگا ہوا ہو۔ مسدد کہتے ہیں کہ ابوعوانہ نے فِرصہ اور ابوالاحوص نے قرصہ روایت کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں