سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 313

خون حیض کو دھو نے یا غسل حیض کا طریقہ

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , سلام بن سلیم , ابراہیم بن مہاجر , صفیہ بنت شیبہ , عائشہ ، اسماء بنتِ ابوبکر

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَخْبَرَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَتْ أَسْمَائُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ تَغْتَسِلُ إِحْدَانَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ الْمَحِيضِ قَالَ تَأْخُذُ سِدْرَهَا وَمَائَهَا فَتَوَضَّأُ ثُمَّ تَغْسِلُ رَأْسَهَا وَتَدْلُکُهُ حَتَّی يَبْلُغَ الْمَائُ أُصُولَ شَعْرِهَا ثُمَّ تُفِيضُ عَلَی جَسَدِهَا ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَتَهَا فَتَطَّهَّرُ بِهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَعَرَفْتُ الَّذِي يَکْنِي عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهَا تَتَبَّعِينَ بِهَا آثَارَ الدَّمِ

عثمان بن ابی شیبہ، سلام بن سلیم، ابراہیم بن مہاجر، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اسماء بنتِ ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور پوچھا یا رسول اللہ! جب ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو جائے تو غسل کس طرح کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیری کے پتوں کا پانی لے کر پہلے وضو کر پھر خوب مل کر سر کو دھو، یہاں تک کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے پھر سارے بدن پر پانی بہا۔ پھر اپنا فِرصہ لے کر اس سے پاکی حاصل کر۔ کہا یا رسول اللہ! فِرصہ سے کیسے پاکی حاصل کروں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں وہ بات سمجھ گئی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشارۃً فرمائی تھی تو میں نے اسماء سے کہدیا کہ جہاں خون لگاہو اسے صاف کر ڈال۔

یہ حدیث شیئر کریں