جسے نماز میں کمی یا زیادتی کا شک ہو
راوی: احمد بن منیع , اسماعیل بن ابراہیم , ہشام دستوائی , یحیی بن ابوکثیر , عیاض بن ہلال
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِيَاضٍ يَعْنِي ابْنَ هِلَالٍ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي کَيْفَ صَلَّی فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلَمْ يَدْرِ کَيْفَ صَلَّی فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِي الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهُمَا وَاحِدَةً وَإِذَا شَکَّ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالثَّلَاثِ فَلْيَجْعَلْهُمَا ثِنْتَيْنِ وَيَسْجُدْ فِي ذَلِکَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَصْحَابِنَا و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِذَا شَکَّ فِي صَلَاتِهِ فَلَمْ يَدْرِ کَمْ صَلَّی فَلْيُعِدْ
احمد بن منیع، اسماعیل بن ابراہیم، ہشام دستوائی، یحیی بن ابوکثیر، عیاض بن ہلال سے نقل کرتے ہیں کہ ہلال نے ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ ہم میں کوئی نماز پڑهے اور یہ بھول جائے کہ اس نے کتنی پڑھی ہیں تو کیا کرے؟ ابوسعید نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑهے اور یہ بھول جائے کہ اسی نے کتنی پڑھی ہیں تو اسے چاہئے کہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے اس باب میں حضرت عثمان ابن مسعود عائشہ اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی روایت ہے اماما ابوترمذی فرماتے ہیں حدیث ابوسعید حسن ہے اور یہ حدیث ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کئی سندوں سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی ایک اور دو میں شک میں پڑھ جائے تو انہیں ایک سمجھے اور اگر دو اور تین میں شک ہو تو دو سمجھے اور اس میں سلام پھیر نے سے پہلے سجدہ سہو کرے امام ترمذی فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب اسی پر عمل کرتے ہیں بعض علماء کہتے ہیں کہ اگر نماز میں شک ہو جائے کہ کتنی رکعت پرھی ہیں تو دوبارہ نماز پڑھے
Yahya ibn Abu Kathir reported from lyad ibn Hilal that he said to Sayyidina Abu Sa’eed (RA), “One of us prays, but does not recollect how he has prayed.” So he narrated that Allah’s Messenger said, “When one of you has offered salah but does not recollect how he had observed it, let him prostrate two prostrations while he is seated.”
