حیض سے پاک ہونے کے بعد زردی یا تیرگی کا اعتبار نہیں
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , قتادہ , ام ہذیل , ام عطیہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ وَکَانَتْ بَايَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کُنَّا لَا نَعُدُّ الْکُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا
موسی بن اسماعیل، حماد، قتادہ، ام ہذیل، حضرت ام عطیہ جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی ان کا بیان ہے کہ ہم حیض سے فراغت کے بعد زرد یا مٹیالے رنگ کی رطوبت کچھ نہ سمجھتے تھے (یعنی اس کو حیض میں شمار نہیں کرتے تھے۔
