قربانی کے دن جمرہ عقبہ کو سوار ہو کر کنکریاں مارنے کے استحباب اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے بیان میں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو
راوی: اسحاق بن ابراہیم , علی بن خشرم , عیسیٰ بن یونس , جریج , جابر
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ جَمِيعًا عَنْ عِيسَی بْنِ يُونُسَ قَالَ ابْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي عَلَی رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَقُولُ لِتَأْخُذُوا مَنَاسِکَکُمْ فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَحُجُّ بَعْدَ حَجَّتِي هَذِهِ
اسحاق بن ابراہیم، علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، جریج، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم نحر کو یعنی قربانی کے دن اپنی سواری پر (جمرہ عقبہ) کو کنکریاں مار رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو کیونکہ میں نہیں جانتا شاید کہ اس حج کے بعد میں حج نہ کر سکوں۔
Jabir (Allah be pleased with him) reported: I saw Allah's Apostle (may peace be upon him) flinging pebbles while riding his camel on the Day of Nahr, and he was saying: Learn your rituals (by seeing me performing them), for I do not know whether I would be performing Hajj after this Hajj of mine.
