جہیمیہ کے انکار کے بارے میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یزید بن ہارون , حماد بن سلمہ , یعلی بن عطاء , وکیع بن حدس , ابوزرین
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ وَکِيعِ بْنِ حُدُسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَرَی اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَا آيَةُ ذَلِکَ فِي خَلْقِهِ قَالَ يَا أَبَا رَزِينٍ أَلَيْسَ کُلُّکُمْ يَرَی الْقَمَرَ مُخْلِيًا بِهِ قَالَ قُلْتُ بَلَی قَالَ فَاللَّهُ أَعْظَمُ وَذَلِکَ آيَةٌ فِي خَلْقِهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، حماد بن سلمہ، یعلی بن عطاء، وکیع بن حدس، حضرت ابوزرین فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم قیامت کے دن اللہ کو دیکھیں گے اور اس کی مخلوق میں اس کی علامت کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اے ابورزین کیا تم سب چاند کو بغیر کسی رکاوٹ کے نہیں دیکھتے ہو؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تو بہت بڑے ہیں اور یہ (چاند کی روئیت) اس کی مخلوق میں (اس کی روئیت کی نشانی) ہے۔
Waki’ bin Hudus narrated his paternal uncle Abu Razin “I said: ‘0 Messenger of will we see Allah on the day of Resurrection? And what is the sign of that in His creation?’ said: ‘0 Abu Razin, do each of you not see the moon individually? I said: ‘Of course.’ He said: ‘Allah is Greater, and that is His sign in His creation.’’ (Hasan)
