سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 163

اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل کے بارے میں ۔

راوی: علی بن محمد وعمر بن عبداللہ , وکیع , شعبہ , عدی بن ثابت , براء بن عازب

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ قَالَ شُعْبَةُ لِعَدِيٍّ أَسَمِعْتَهُ مِنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ إِيَّايَ حَدَّثَ

علی بن محمد وعمر بن عبد اللہ، وکیع، شعبہ، عدی بن ثابت، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو انصار سے محبت رکھتا ہے اللہ اس کو محبوب رکھتے ہیں اور جو انصار سے بغض رکھتا ہے اللہ اس سے بغض رکھتے ہیں شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے عدی سے کہا کہ کیا آپ نے اس کو براء بن عازب سے سنا ہے، انہوں نے فرمایا مجھ ہی سے تو انہوں نے بیان کیا ہے۔

It was narrated that Barâ’ bin ‘Azib said: “The Messenger of Allah P.B.U.H said: ‘Whoever loves the Ansar. Allah will love him, and whoever hates the Ansâr, Allah will hate him.” (One of the narrators) Shu’bah said: “I said to Adi:’Did you hear that from Bará’ bin ‘Azib?’ He said: ‘It was to me at he narrated it,’” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں