مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
راوی:
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ أَدْرَكَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ بِالْبَلَاطِ وَأَنَا مُشَبِّكٌ بَيْنَ أَصَابِعِي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
ابوثمامہ بیان کرتے ہیں بلاط میں حضرت کعب بن عجرہ مجھ سے ملے میں نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسائی ہوئی تھیں تو حضرت کعب نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب کوئی وضو کرنے کے بعد مسجد کی طرف نماز کے لئے جانے لگے تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے۔
